ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے آج کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے اپنی آخری ٹیلی فونی گفتگو میں ڈیموکریسی پر توجہ کی اہمیت اور مصر میں جاری جھڑپوں کے فوری خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے باہمی تبادلہ خیال کے جاری رہے پر بھی زور دیا ہے اور اتفاق کیا ہے پہلی فرصت میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی ملاقات کی جائے ۔......./169
14 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440913
اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے مصرمیں جاری جھڑپوں کے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔